پنجاب حکومت کے 6 افسروں کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری

پنجاب حکومت کے 6 افسروں کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری

لاہور( نیوز رپورٹر)پنجاب حکومت نے 6 افسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ محمد عبداللہ شاہد ممبر انکوائری ایس اینڈ جی اے ڈی کو او ایس ڈی کر کے ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کا کہا گیا ہے۔ تقرری کے منتظر ڈاکٹر یوسف جنید کو ممبر انکوائری ایس اینڈ جی اے ڈٰ تعینات کیا گیا ہے۔ کیپٹن ( ر ) جاوید اکبر ممبر کالونیز بورڈ آف ریونیو کو پنجاب سے ریلیو کر کے اسٹیبلشمنٹ ڈویڑن اسلام آباد رپورٹ کرنے کا کہا گیا ہے۔ کنول بتول ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل اٹک کو ٹرانسفر کر کے اْن کی خدمات آئندہ تقرری کے لئے ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب کے سپرد کی گئی ہیں۔ نعیم اللہ بھٹی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو لیہ کو ٹرانسفر کر کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل میانوالی تعینات کیا گیا ہے اور تقرری کے منتظر امجد سلیم کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو لیہ تعینات کیا گیا ہے۔ اس ضمن میں محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن حکومت پنجاب نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

مزید : صفحہ آخر