پی ٹی سی ایل پاکستان بھر میں آ ج خواتین کا عالمی دن منائے گا

پی ٹی سی ایل پاکستان بھر میں آ ج خواتین کا عالمی دن منائے گا

اسلام آباد(پ ر) پی ٹی سی ایل اس سال خواتین کے عالمی دن کی تقریبات پورے پاکستان میں 8مارچ کو#PressforProgress کے تصور کے تحت منا رہاہے۔جس کا مقصد کمپنی کی کامیابی کے سلسلے میں خواتین کے کردار اور اُن کی ذہانت کو اُجاگر کر ناہو گا۔ اِس سلسلے میں پی ٹی سی ایل خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے اسلام آباد، لاہور، کراچی ، حیدرآباد اور سکھر میں خصوصی تقریبات کا انعقادکررہاہے۔خواتین کے حقوق، مساوات ، حفاظت اور انصاف ، کے سلسلے میں پہلے کبھی نہ ہونے والی سرگرمیوں اور اُن کو سرانجام دینے والی کارکنوں کو سراہا جائے جنہوں نے اِس صنفی مساوات کی بین الاقوامی مہم کے لیے اہم کردار ادا کیا۔خواتین کو اپنے کارپوریٹ کیرئیرز میں آنے والی مشکلات اور مواقعوں کو سمجھنے کے سلسلے میں پی ٹی سی ایل میں کئی تعلیمی اور معلوماتی سیمنار منعقد کئے جائیں گے۔ اِس کے علاوہ کچن کے لیے آرگینک باغبانی خوراک اور غذائی پلان، صحت مند اور چاق و چوبند رہنے سے متعلق نشستوں کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔

مزید : علاقائی