خواتین کے مالی استحکام کیلئے فِنکا اور بینظیر انکم سپورٹ کے درمیان معاہدہ

خواتین کے مالی استحکام کیلئے فِنکا اور بینظیر انکم سپورٹ کے درمیان معاہدہ

اسلام آباد(پ ر) فِنکا(FINCA) مائیکرو فنانس بینک اور بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ( بی آئی ایس پی )کے درمیان اسلام آباد میں ایک معاہدہ طے پایا ہے جس کے تحت خواتین کو بااختیار بناتے ہوئے ان کو مالیاتی سہولیات کی فوری فراہمی کے لیے مفاہمتی یاداشت پر دستخط کئے گئے۔ معاہدے کی تقریب اسلام آباد میں بی آئی ایس پی ہیڈکوارٹر زمیں منعقد کی گئی۔ اس مفاہمتی یادداشت کا مقصدفنکا کی فنڈز سروسزبمعہ سم سم موبائل والٹ اور دیگر ڈیجیٹل سہولیات کے ذریعے خواتین کے کاروباری اداروں اور بی آئی ایس پی کے مستحق افراد کی استعداد کو بڑھانا ہے۔ان میں مفت ٹرانزیکشن ، فیس اوریوٹیلیٹی بلوں کی ادائیگی، فنڈز ٹرانسفراور قرضے جیسی سہولیات شامل ہیں۔ فِنکااور بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی شراکت داری سے ملک کے دور دراز علاقوں میں بسنے والی خواتین کو تیز رفتار اور فوری خدمات فراہم ہو سکیں گی۔ مدثر عاقل نے کہا کہ خواتین اپنے امورِ خانہ داری اور معاشی معاملات میں کلیدی کردار ادا کرتی ہیں۔ان کو ٹیکنالوجی سے ہمکنار کرواکرڈیجیٹل فنانشل سہولیات کے ذریعے ان کے معاشی معملات میں بہتری لائی جاسکتی ہے۔ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے معاہدہ کے ذریعے فنکا خواتین کے مالی معملات میں بہتری کا خواہاں ہے۔ ماروی میمن نے اس بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ بات روزِروشن کی طرح عیاں ہے کہ خواتین کی خود مختاری کے ذریعے معاشی ترقی کے خاطر خواہ نتائج حاصل کئے جا سکتے ہیں۔ میں فنکا اور بی آئی ایس پی کو اس یادگار موقع پر مبارکباد دیتی ہوں جنہوں نے خواتین کو ڈیجیٹل دنیا سے روشناس کروانے کے لیے بیڑا اٹھایا ہے۔

خواتین

مزید : علاقائی