پیپلزپارٹی کا پی آئی اے کی نجکاری کیخلاف ملک گیراحتجاج کا اعلان

پیپلزپارٹی کا پی آئی اے کی نجکاری کیخلاف ملک گیراحتجاج کا اعلان

اسلام آباد (آئی این پی)پیپلزپارٹی نے پی آئی اے کی نجکاری کیخلاف ملک بھر میں احتجاج کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کارکن شہر شہر قریہ قریہ مظاہرے کریں ۔بدھ کو پیپلزپارٹی کے سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے ایک بیان میں کہا ٹریڈ یوینینز، ورکرز، مزدور اور سول سوسائیٹیز احتجاج کریں گے ،پی آئی اے نجکاری کے پیچھے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا ہاتھ ہے اوروہ پی آئی اے کی بحالی نہیں چاہتے ، بلکہ پی آئی اے کو بیچنے کا فیصلہ کر لیا ہے ،شاہد خاقان عباسی کو پی آئی اے کی نجکاری میں ہاتھ نہیں ڈالنا چاہیے تھا،وزیر اعظم قوم کو بتائیں پی آئی اے کو کسے بیچا جا رہا ہے ،شاہد خاقان عباسی ایوی ایشن انڈسٹری سے وابستہ ہیں۔حکومت کو پی آئی اے کی نجکاری کا فیصلہ اگلی حکومت پر چھوڑنا چاہئے ،یہ وقت پی آئی اے کی نجکاری کا نہیں ،پیپلزپارٹی حکومتی فیصلے کو مسترد کرتی ہے ،پی آئی اے نجکاری کیخلاف ملک بھر میں احتجاج شروع کیا جا رہا ہے ،پیپلزپارٹی کے کارکن پی آئی اے کو بچانے کیلئے سڑکوں پر نکلیں گے۔

مزید : صفحہ آخر