سپریم کورٹ نے تاج حیدر کیخلاف توہین عدالت کا نوٹس واپس لے لیا

سپریم کورٹ نے تاج حیدر کیخلاف توہین عدالت کا نوٹس واپس لے لیا

اسلام آباد (صباح نیوز)سپریم کورٹ نے سینیٹر تاج حیدر کے خلاف توہین عدالت کا نوٹس واپس لے لیا۔ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے پیپلز پارٹی کے سینیٹرتاج حیدر کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کی اس دوران سینیٹر تاج حید کا کہناتھا کہ انہوں نے اپنے بیان میں غم و غصہ کی بات کی چیف جسٹس نے کہاکہ آپ کی پریس کانفرنس کا متن دیکھنا چاہتے ہیں تاج حیدر نے کہاکہ اس وقت نواز شریف اور میڈیا عدلیہ کو سیاست میں گھسیٹنا چاہتے تھے عدالتی ریکادڑ میں آپ کا صرف تحریری جواب موجود ہے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ ریکارڈ میں ایسی بات نہیں لیکن سابق چیف جسٹس نے درگزر کیا۔عدالتی فیصلہ پر تنقید ہو سکتی ہے مگر اس کی بھی کوئی حدود و قیود ہیں ۔ چیف جسٹس نے کہاکہ عدالتی فیصلہ پر کسی کو اکسایا نہیں جا سکتاکسی کو تشدد کے لیے اکسانا ناقابل قبول ہو گا۔مثبت تنقید سے ہماری بھی اصلاح ہوتی ہے کیا آپ اپنے کہے پر افسوس کا اظہار کرنا چاہتے ہیں۔تاج حیدر نے کہاکہ عدالت سمجھتی ہے تو میں ندامت کا اظہار کرتا ہوں کیونکہ ہمیشہ عدلیہ کا احترام کرتا تھا۔اور کرتا رہوں گا،

تاج حیدر

مزید : علاقائی