لاہور ہائیکورٹ نے حافظ سعید کو گرفتار نہ کرنے کے حکم میں توسیع کر دی

لاہور ہائیکورٹ نے حافظ سعید کو گرفتار نہ کرنے کے حکم میں توسیع کر دی

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ محمد سعید کی ممکنہ گرفتاری کے خلاف دائردرخواست پر حکومت کو جواب داخل کرانے کے لئے مہلت دے دی ۔عدالت نے حافظ سعید کو گرفتار نہ کرنے کے اپنے حکم میں بھی توسیع کر دی ہے۔جسٹس امین الدین خان نے حافظ سعید کی درخواست پر سماعت کی جس میں گرفتاری کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ وفاقی اور صوبائی حکومت کے وکلا نے جواب داخل کرانے کے لئے وقت مانگا جس پر عدالت نے انہیں مہلت دے دی، درخواست میں حافظ سعید کے وکیل اے ڈوگر نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکہ اور بھارت کے دباؤ پر پاکستانی حکومت درخواست گزار کے خلاف کارروائی کرنا چاہتی ہے۔ امریکہ نے پاکستان کو حافظ سعید کی گرفتاری کے لئے کہا ہے ،درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ حکومت امریکہ اور بھارت کو خوش کرنے کے لئے حافظ سعید کو دوبارہ گرفتار یا نظر بند کرسکتی ہے۔ وکیل نے استدعا کی کہ صوبائی حکومت کو درخواست گزار کی گرفتاری یا نظربندی سے روکا جائے، عدالت نے حکومت کو جواب داخل کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 4 اپریل تک ملتوی کر دی۔

مزید : علاقائی