اٹالین نیول چیف ایڈمرل والٹرگیراڈلی کا نیول ہیڈکوارٹر کا دورہ

اٹالین نیول چیف ایڈمرل والٹرگیراڈلی کا نیول ہیڈکوارٹر کا دورہ

اسلام آباد (آئی این پی) اٹالین نیول چیف ایڈمرل والٹرگیراڈلی نے نیول ہیڈکوارٹر کا درہ کیا، پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے نے معزز مہمان کو سلامی دی، اٹالین چیف کی پاک بحریہ کے سربراہ سے ملاقات میں پیشہ وارانہ امور اور دوطرفہ بحری تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا، ایڈمرل والٹر نے خطے میں بحری امن و استحکام کے سلسلے میں پاک بحریہ کے کردار کو سراہا۔ بدھ کو ترجمان پاک بحریہ کے مطابق اٹالین نیوی کے سربراہ ایڈمرل والٹر گیراڈلی نے نیول ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا، نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے اٹالین نیول چیف کا استقبال کیا۔ پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے نے معزز مہمان کو سلامی پیش کی۔ اٹالین نیول چیف نے پاک بحریہ کے سربراہ سے ملاقات کی۔ ملاقات میں پیشہ وارانہ امور اور دوطرفہ بحری تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا، ایڈمرل والٹر نے خطے میں بحری امن و استحکام کے سلسلے میں پاک بحریہ کے کردار کو سراہا۔ اٹالین نیول چیف نے یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔

مزید : صفحہ آخر