سینیٹ انتخابات میں خفیہ رائے شماری کالعدم قرار دینے کیلئے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر
لاہور(نامہ نگارخصوصی)سینیٹ انتخابات میں خفیہ رائے شماری کا طریقہ کالعدم قرار دینے کے لئے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی ہے۔یہ درخواست پاکستان عوامی تحریک کے راہنما اشتیاق چودھری کی جانب سے دائر کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سینیٹ انتخابات میں خفیہ رائے شماری ہارس ٹریڈنگ کی بنیادی وجہ ہے،درخواست میں مزیدکہا گیا ہے کہ موجودہ سینیٹ انتخابات میں بدترین ہارس ٹریڈنگ کی گئی ایک ووٹ 5سے 10کروڑ میں فروخت کی گیا،ہارس ٹریڈنگ کے نتیجے میں اقوام عالم میں ملک کی بدنامی ہوئی ،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت خفیہ رائے شماری کا طریقہ کار کالعدم قرار دیتے ہوئے دوبارہ انتخابات کرانے کا حکم دے،مزید استدعا کی گئی ہے کہ عدالت سینیٹ کے شو آف ہینڈ کے ذریعے دوبارہ کرانے کے احکامات صادر کرے۔
خفیہ رائے