اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے نو منتخب سینیٹرز کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن معطل کرنے کیلئے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا

اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے نو منتخب سینیٹرز کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن معطل کرنے ...

لاہور(نامہ نگارخصوصی )نو منتخب سینیٹرز کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن معطل کرنے لئے الیکشن کمشن کو خط لکھ دیا گیاہے۔یہ خط جوڈیشل ایکٹوازم پینل کے سربراہ اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی جانب سے الیکشن کمیشن کو ارسال کیا گیا ہے،خط کی کاپیاں تمام صوبائی الیکشن کمشنرز اور ریٹرننگ افسران کو بھی بھجوائی گئیں ہیں، خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ سینٹ انتخابات میں مبینہ ہارس ٹریڈنگ کے ثبوت آنے تک کامیاب امیدواروں کے نوٹیفیکیشن معطل کئے جائیں ،خط میں کہا گیا ہے کہ الیکشن ایکٹ میں ترمیم آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 کے اثر کو زائل کرنے کے لئے گئی ،خط میں مزید کہا گیا ہے کہ کامیاب امیدواروں کے اثاثہ جات ،انکم ٹیکس گوشواروں اور دوہری شہریت سے متعلق تفصیلات طلب کی جائیں،آئین کے آرٹیکل 62 اور63 کی روح کے مطابق تمام تفصیلات کاغذات نامزدگی کا حصہ بنانے کا حکم دیا جائے۔

اظہر صدیق

مزید : علاقائی