آئی جی جیل خانہ جات کواہلکاروں کا موقف سن کر 2 ماہ میں فیصلہ کرنے کا حکم

آئی جی جیل خانہ جات کواہلکاروں کا موقف سن کر 2 ماہ میں فیصلہ کرنے کا حکم

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے درجہ 5کے جیل اہلکارکو یرقان کی بیماری کا الزام لگا کر نوکری سے نکالنے کے خلاف دائر پر آئی جی جیل خانہ جات کو درخواست گزار کا موقف سن کر 2 ماہ میں فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا ۔جسٹس شاہد کریم نے علی رضا کی درخواست پر سماعت کی ،درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ محکمہ کی جانب سے میڈیکل کا ایشو بنا کر نوکری سی نکال دیا گیا ہے ،تعیناتی کے وقت تمام میڈیکل ٹیسٹ کلئیر آئے تھے ۔دوران سماعت درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ آئی جی جیل خانہ جات کو متعدد بار درخواستیں دی لیکن شنوائی نہیں ہو رہی ہے ،درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ آئی جی جیل خانہ جات کو قانون کے مطابق فیصلہ کرنے کا حکم دیا جائے۔

مزید : علاقائی