عدم ترقی پر انسپکٹر کا موقف سن کر آئی جی کو فیصلہ کرنے کا حکم

عدم ترقی پر انسپکٹر کا موقف سن کر آئی جی کو فیصلہ کرنے کا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب پولیس کے انسپکٹر کو ڈی ایس پی کے عہدے پر ترقی نہ دینے کے خلاف دائر درخواست پر آئی جی پنجاب کو دو ہفتوں میں درخواست گزار کاموقف سن کر فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا ۔جسٹس شجاعت علی خان نے غلام عابد کی درخواست پر سماعت کی ۔درخواست گزار کی طرف سے موقف اختیار کیا گیاکہ میرٹ پر پورا اترنے کے باوجود ڈی ایس پی کے عہدہ پر ترقی نہیں دی جا رہی ہے ۔درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو مزید بتایا کہ متعدد درخواستیں دینے کے باوجود شنوائی نہیں ہو رہی ہے ۔درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت آئی جی پنجاب کو ڈی ایس پی کے عہدے پر ترقی دینے کا حکم دے ،سرکاری وکیل نے مخالفت کرتے ہوئے دلائل دیئے کہ انسپکٹر ڈی ایس پی کے کی اہلیت پر پورے نہیں اترتے جس وجہ سے ان کو ڈی ایس پی تعینات نہیں کیا گیا ہے ،عدالت نے آئی جی پنجاب کو دو ہفتوں میں فیصلے کرنے کا حکم دیتے ہوئے درخواست نمٹا دی ہے۔
عدم ترقی

مزید :

علاقائی -