چیئرمین سینیٹ ہارس ٹریڈنگ کے بغیر پیپلز پارٹی کا ہی بنے گا: اعتزاز احسن

چیئرمین سینیٹ ہارس ٹریڈنگ کے بغیر پیپلز پارٹی کا ہی بنے گا: اعتزاز احسن

اسلام آباد(آئی این پی)پیپلزپارٹی کے سینئر ر ہنما سینیٹ میں قائد حزب اختلاف اور معروف قانون دان اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ چیئرمین سینیٹ ہارس ٹریڈنگ کے بغیر پیپلز پارٹی کا ہی بنے گا، ہمیں فوج اور عدلیہ کو مشورے دینے کی ضرورت نہیں ہے، ہر ادارہ اپنی حدود میں رہ کر کام کرے‘پارلیمنٹ کو اپنے گریبان میں جھانکنا چاہیے ‘پہلے اپنی کارکردگی اچھی کرنی چاہیے‘اگر کوئی بھی فیصلہ شریف برادران کیخلاف آئے تو کہتے ہیں ہمارے خلاف سازش ہو رہی ہے‘فیصلہ حق میں آئے تو عدلیہ اچھی اور خلاف آئے تو یہی عدلیہ بری بن جاتی ہے۔ وہ بدھ کو یہاں میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔ اعتراز احسن کا کہنا تھا کہ سینیٹ الیکشن میں پیپلز پارٹی نے ہارس ٹریڈنگ نہیں کی اگر کسی کے پاس ہارس ٹریڈنگ کے کوئی بھی ثبوت ہیں تو سامنے لائیں۔انہوں نے اس کے ساتھ یہ بھی دعویٰ کر دیا کہ چیئرمین سینیٹ پاکستان پیپلز پارٹی کا ہی بنے گااور یہ بغیر ہارس ٹریڈنگ کے بنے گا۔اعتزاز احسن نے شریف برادران کو بھی کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی بھی فیصلہ ان کے خلاف آئے تو کہتے ہیں ہمارے خلاف سازش ہو رہی ہے۔فیصلہ ان کے حق میں آئے تو عدلیہ اچھی اور اگر ان کے حق میں نہ آئے تو یہی عدلیہ بری بن جاتی ہے۔

مزید : صفحہ آخر