مقبوضہ بیت المقدس میں سفارتخانے کی افتتاحی تقریب میں شریک ہو سکتا ہوں: ٹرمپ

مقبوضہ بیت المقدس میں سفارتخانے کی افتتاحی تقریب میں شریک ہو سکتا ہوں: ٹرمپ

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو نے وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی۔دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی ملاقات دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مقبوضہ بیت المقدس میں امریکی سفارت خانے کی افتتاحی تقریب میں شرکت کا ارادہ بھی ظاہر کیا۔ملاقات کے دوران صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اسرائیل امریکا تعلقات پہلے کبھی اتنے بہتر نہیں رہے جتنے آج ہیں، ان کا کہنا تھا کہ وہ مقبوضہ بیت المقدس میں منتقل کیے جانے والے امریکی سفارت خانے کی افتتاحی تقریب میں شرکت کرسکتے ہیں۔اسرائیلی وزیراعظم کے ہمراہ ان کی اہلیہ بھی موجود تھیں جبکہ امریکی خاتون اول میلانیا ٹرمپ بھی ملاقات میں شریک تھیں۔

مزید : صفحہ آخر