مودی حکومت لٹیرے بچاؤ، لٹیرے بھگاؤ کی پالیسی چل رہی ہے: کانگریس

مودی حکومت لٹیرے بچاؤ، لٹیرے بھگاؤ کی پالیسی چل رہی ہے: کانگریس

نئی دہلی(آئی این پی) بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس نے الزام لگایا مودی حکومت میں اب تک تقریبا74ہزار کروڑ روپے کے بینک گھپلے ہوچکے ہیں ، وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے ان پر خاموشی اختیار کررکھی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کانگر یس کے ترجمان رندیپ سنگھ سورجے والا اور پارٹی کے سینئر لیڈر پرمود تیواری نے پارلیمنٹ کے احاطے میں صحافیوں سے گفتگو میں الزام لگایا کہ بینک گھپلوں سے متعلق نت نئے انکشافات سامنے آرہے ہیں، اس سے ظاہر ہوتا ہے لٹیرے بچاو، لٹیرے بھگاؤ کی پالیسی چل رہی ہے ۔ گزشتہ 3برس کے دوران 73ہزار 635کروڑ روپے کے بینک گھپلے ہوچکے ہیں لیکن مودی حکومت اس بارے میں کچھ بھی کہنے کو تیار نہیں ۔

مزید : صفحہ آخر