شعیب ملک 300 ٹی 20 کھیلنے والے پاکستان کے پہلے کھلاڑی
دبئی(نیٹ نیوز) پاکستان کے سٹارآل راؤنڈر اور پاکستان سپر لیگ میں ملتان سلطانز کے کپتان شعیب ملک 300 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے والے پاکستان کے پہلے کھلاڑی بن گئے۔انہوں نے یہ اعزاز دبئی میں پی ایس ایل تھری کے 17 ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف میدان میں اتر کر حاصل کیا۔
اور وہ کرکٹ کے مختصر ترین فارمیٹ میں میچز جیتنے کے اعتبار سے کامیاب ترین کپتانوں میں سے ایک ہیں اور ان کی کامیابی کی شرح 69 فیصد ہے۔شعیب ملک اپنے ٹی ٹوئنٹی کیریئر میں کومیلا وکٹورینز، کراچی کنگز، ملتان سلطانز، پاکستان کرکٹ ٹیم، پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز، سیالکوٹ ریجن اور سیالکوٹ اسٹالینز کی قیادت کرچکے ہیں۔