پی ایس ایل میں ناقص امپائرنگ سے شائقین کرکٹ مایوس

پی ایس ایل میں ناقص امپائرنگ سے شائقین کرکٹ مایوس

دبئی (نیٹ نیوز)پی ایس ایل تھری میں شائقین کرکٹ امپائرنگ سے زیادہ خوش نہیں ہیں۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بیٹسمین کیون پیٹرسن،سرفرازاحمداورویلی روسو ناقص امپائرنگ کا شکار ہوگئے۔ملتان سلطانز کے خلاف اہم میچ میں پیٹرسن کوشعیب ملک کی نوبال پرآؤٹ دیدیاگیا۔ کوئٹہ کے ویلی روسو کا کیچ ملتان کے سیف بدر نے لیا اور وہ پویلین لوٹنے لگے تھے تاہم تھرڈ امپائر نے فیصلہ دیا کہ کیچ لیتے ہوئے گیند زمین پر لگا تھا لہٰذا وہ ناٹ آؤٹ قرار پائے۔اسی میچ میں کپتان سرفراز احمد بھی متنازع کیچ کے بعد آؤٹ قرار دئیے گئے۔ری پلے میں ایسا محسوس ہوا کہ گیند زمین پر لگنے کے بعد فیلڈر کے ہاتھ میںآیا لیکن تھرڈ امپائر نے سرفراز کو آؤٹ قرار دے دیا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی