سندھ اسمبلی: حلقہ بندیوں کے خلاف پی ایس پی قرارداد

سندھ اسمبلی: حلقہ بندیوں کے خلاف پی ایس پی قرارداد

کراچی (اسٹاف رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ ( ایم کیو ایم ) پاکستان سے منحرف ہو کر پاک سرزمین پارٹی ( پی ایس پی ) میں شامل ہونے والے ارکان سندھ اسمبلی نے حلقہ بندیوں کے خلاف سندھ اسمبلی سیکرٹریٹ میں قرار داد جمع کرا دی ۔ قرار داد پر سید ندیم رضی اور دیگر کے دستخط ہیں ۔ قرار داد میں کہا گیا ہے کہ یہ حلقہ بندیاں سندھ کے لوگوں کو کسی بھی طرح قبول نہیں ہیں ۔ سندھ حکومت وفاقی حکومت سے رابطہ کرکے حلقہ بندیوں پر اپنے تحفظات کا اظہار کرے ۔ قرار داد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ ان حلقہ بندیوں پر نظرثانی کی جائے ۔

مزید : کراچی صفحہ اول