امام کعبہ ڈاکٹر صالح بن آل طالب تین روزہ دورے پر آج لاہور پہنچیں گے

امام کعبہ ڈاکٹر صالح بن آل طالب تین روزہ دورے پر آج لاہور پہنچیں گے

لاہور (آن لائن)امام کعبہ ڈاکٹر صالح بن آل طالب تین روزہ دورے پر آج بروز جمعرات لاہور پہنچیں گے امام کعبہ کی لاہور آمد پر ان کے استقبال کی تمام تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں ان کے لاہور پہنچنے وہ علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے سیدھا گورنر ہاؤس جائیں گے جہاں وہ گورنر پنجاب رفیق رجوانہ سے ملاقات کرینگے بعدازاں امام کعبہ مرکزی جمعیت اہلحدیث کے زیر اہتمام منعقدہ دو روزہ اہلحدیث کانفرنس میں شرکت کرینگے اورکانفرنس سے خطاب کرینگے اس کے ساتھ ساتھ امام کعبہ نماز جمعہ مقامی مسجد میں ادا کرینگے اور نماز جمعہ کی امامت کرینگے جبکہ نماز جمعہ کے بعد مرکزی جمعیت اہلحدیث کے زیر اہتمام ہونے والی کانفرنس کی آخری نشست سے خطاب کرینگے امام کعبہ نماز مغرب جامعہ اشرفیہ میں ادا کرینگے اور نو مارچ کی شام لاہور سے اسلام آباد کیلئے روانہ ہو جائیں گے جہاں وہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ملاقات کرینگے۔

امام کعبہ

مزید : کراچی صفحہ اول