پاکستان ٹیلی ویژن لاہورمرکزکی منفرد پیشکش’’ برنچ ایٹ ہوم ‘‘

پاکستان ٹیلی ویژن لاہورمرکزکی منفرد پیشکش’’ برنچ ایٹ ہوم ‘‘

حسن عباس زیدی

پاکستان ٹیلی ویژن لاہورمرکزنے اپنے ناظرین کے لئے ویک اینڈ پر لائیو پروگرام’’ برنچ ایٹ ہوم ‘‘کے سات پروگرام آن آئیر ہو چکے ہیں جنہیں ناظرین میں بہت پسند کیا گیا ۔ ’’ برنچ ایٹ ہوم ‘‘ میں سندس جمیل کی میزبانی کے منفرد انداز نے پروگرام کو چار چاند لگا دئیے۔پروگرام میں معروف گلو کار عارف لوہار،سماجی کارکن اورصدارتی ایوارڈ یافتہ محمود بھٹی ، سنگر مہ رخ ملک، ماڈل سمأ شاہ اور سیّد ہما کرمانی نے پروگرام میں شرکت کی ۔ عارف لوہار نے اپنے فن کے ایسے جوہر دکھائے کہ ناظرین خوشی سے مسرور ہو گئے ۔انہوں نے’’ جس تن نوں لگدی اے او تن جانے،محبت دے بھلیکے،ایک جگنی دو جگنی،کسی دا دل نا توڑیں‘‘گا کر میلہ لوٹ لیا ۔ مہ رخ ملک نے سانوں نہر والے پل تے بلا کے گایا اور خوب داد وصول کی ۔معروف سماجی کارکن محمود احمد بھٹی نے اپنی زندگی کے نشیب و فراز اورمختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی ۔ انہوں نے بتایا وہ کس طرح سے داتا دربار کی نیاز کھا کرجوان ہوئے اور آج وہ پاکستان ، پیرس اورکئی ممالک سے اپنی خدمات کے عوض بہت سے ایوارڈ حاصل کر چکے ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ اپنے ادارے میں پلنے والے بچوں میں وہ اپنا بچپن دیکھتے ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ وہ قسمت کی بجائے کوشش اور اپنی محنت پر یقین رکھتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ بھی ان کی مدد کرتے ہیں جو اپنی مدد آپ کرتے ہیں ۔ اس موقع پر ان کی بیگم جن کا تعلق برازیل سے تھا اور عرصہ دراز سے وہ بھی پیرس کی شہری ہیں۔ پہ پہلیوں اور دیگر گیمز کے سگمٹ کو بھی کافی پزیرائی ملی جنہیں ترتیب دینے میں پروڈیوسر محسن جعفر کے کو پروڈیوسرز انعم قیصر اور محمد اقبال نے اہم کردار ادا کیا ۔ لاہور سینٹر کے جنرل منیجر عبدالحمید قاضی اور نئے ایگزیکٹو پروگرام منیجر اظہر فرید پروگرامز اور ڈراموں کی جلد تکمیل اور معیار کی بہتری کیلئے متحرک نظر آتے ہیں انہوں نے ’’ برنچ ایٹ ہوم ‘‘کو شروع کرنے میں بھی خصوصی دلچسپی لی اور اس پروگرام کے لئے ایک بہترین اور تجربہ کا ر پروڈیوسرمحسن جعفر کا انتخاب کیا ۔جو سٹیج شوز اور میوزک پروگرامز کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں ۔یہ پروگرام ہفتہ اور اتوار کی دوپہر 12بجے سے 2بجے شام تک براہ راست نشر کیا جاتا ہے ۔اس پروگرام کے میڈیا کو افسر تعلقاتِ عامہ پی ٹی وی لاہورمرکزآرڈینیٹرمحمد کاملین خان ہیں۔

مزید : ایڈیشن 2