کوہاٹ ،ہائیر سکینڈری سکول خادی زئی میں ناقص میٹریل کا استعمال

کوہاٹ ،ہائیر سکینڈری سکول خادی زئی میں ناقص میٹریل کا استعمال

کوہاٹ(بیورورپورٹ) ہائیر سیکنڈری سکول خادی زئی کی تعمیر میں ناقص میٹریل کے استعمال اور بنیادوں میں استعمال ہونے والا سریا کباڑئیے کو فروخت کرنے کا انکشاف اس حوالے سے ضلعی کونسلر حضر علی عرف کٹو نے گزشتہ روز ضلع کونسل کے اجلاس میں احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ خادیزئی میں گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول کی تعمیر میں ناقص میٹریل کا استعمال ہوا ہے اور بنیادوں میں ڈالا جانے والا سریا کباڑ کی دکانوں میں فروخت کیا گیا ہے ضلعی کونسلر کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں پہلے بھی کئی بیانات دے چکا ہوں اور ہاؤس میں بھی احتجاج کر رہا ہوں مگر افسوس ابھی تک ناقص میٹریل کا استعمال کرنے والے کنٹریکٹر اور غیر معیاری کام کرنے والوں کے خلاف کسی قسم کی کوئی کارروائی نہیں ہو سکی انہوں نے ڈائریکٹر اینٹی کرپشن پختونخوا سے براہ راست مداخلت کی اپیل کرتے ہوئے ٹیکنیکل سٹاف بھجوانے کا مطالبہ کیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر