خیبر پختونخوا میں اساتذہ بھرتی کرنے کی فی الحال گنجائش نہیں ،ترجمان

خیبر پختونخوا میں اساتذہ بھرتی کرنے کی فی الحال گنجائش نہیں ،ترجمان

پشاور( سٹاف رپورٹر)محکمہ اعلیٰ تعلیم کے ایک ترجمان نے محکمہ کی جانب سے پبلک سروس کمیشن کی سفارشات کو منسوخ کرنے اور اس سلسلے میں پشاورمیں کیے گئے احتجاج کے حوالے سے وضاحتی بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ خیبر پختونخوامیں تعلیمی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے محکمہ اعلی تعلیم نے گزشتہ چند سالوں کے دوران صوبہ بھر میں سات سو سے زائد اساتذہ بھرتی کیے ۔ بھرتی کا عمل EATA کے زیر نگرانی مقابلے کے امتحان کے ذریعے میرٹ اور شفافیت سے کیا گیا۔ شروع میں تمام بھرتیاں کنٹریکٹ پر کی گئیں تھیں، جسے اکتوبر 2017 میں کارکردگی کی بنیاد پر پختونحوا حکومت نے اسمبلی سے بل پاس کر کے مستقل کر دیا اسکے علاوہ حال ہی میں 1500 سے زائد اساتذہ کوقانون کے مطابق ترقیاں دی گئیں اور تقریباً 500 اساتذہ پبلک سروس کمیشن کی سفارشات پر بھرتی کیے گئے جس کے باعث صوبے میں سٹاف کے فقدان پر قابو پا لیا گیا۔ خیبر پختونخوا میں اس وقت مزید اساتذہ بھرتی کرنے کی فی الحال گنجائش نہیں لہٰذا پختونخوا کے محکمہ اعلی تعلیم نے پبلک سروس کمیشن کی مزید سفارشات کو منسوخ کر دیا جس کا قانونی حق ادارے کے پاس محفوظ ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر