مساجد اور مدارس اسلام کے مضبوط قلعے ہیں ،محمد عالی اصغر

مساجد اور مدارس اسلام کے مضبوط قلعے ہیں ،محمد عالی اصغر

بنوں(بیورورپورٹ) ڈپٹی کمشنر بنوں محمد علی اصغر نے کہا ہے کہ مساجد اور مدرسہ میں دین کی روشنی پھلتی ہے اور معاشرے میں ایک بہترین نئی نسل تیار کرکے اچھی روایات قائم کئے جارہے ہیں ناجائز تجاوزات وغیرہ میں کسی کے ساتھ زیادہ وغیرہ نہیں کی گئی ہے علماء کرام قابل احترام ہے اور معاشرے میں عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے ششماہی امتحانات میں کامیاب ہونے والے طلبات کو میں شاباش اور مبارک باد دیتا ہوں ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر بنوں محمد علی اصغر نے بمقام مدرسہ جازبیہ ٹانچی بازار مسجد بنوں سٹی میں طلباء میں انعامات کے تقسیم کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بنوں کامران خان ، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو عزیز اللہ جان ، زیر تربیت اسسٹنٹ کمشنر ، جمعیت علماء اسلام کے ضلعی آمیر سابقہ سینٹر قاری عبد اللہ وغیرہ بھی موجود تھے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابقہ سینٹر قاری عبدا للہ نے ناجائز تجاوزات پر فتوی دیتے ہوئے کہا کہ جس مدرسے اور مساجدوں میں سرکاری جگہ پر قبضہ کیا ہوا ہے اس میں نماز وغیرہ ادا نہیں ہوتا انہوں نے ڈپٹی کمشنر بنوں محمد علی اصغر کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ جو بیورکریٹس ایمانداری سے اپنی ڈیوٹیاں ادا کرتے ہیں اللہ تعالیٰ ان کو سر روں کرتے ہیں انہوں نے کہ مساجد اور مدرسے اسلام کی قلعے ہیں اور مدرسے اور مساجدوں میں طلباء کو مذہبی تعلیم سے اراستہ کیا جاتا ہے اور مستقبل میں ان نونہالوں کو تیار کرکے معاشرے میں اپنا کردار ادا کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ ٹانچی بازار کے مدرسے اور مسجد میں ہزاروں طلباء کو حفظ ، قاری وغیرہ تیارکرکے فارغ کر دئیے گئے ہیں ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر