جے یو آئی (ف) تحصیل مردان اور رستم کا اجلاس

جے یو آئی (ف) تحصیل مردان اور رستم کا اجلاس

رستم(نمائندہ پاکستان) جمعیت علماء اسلام (ف) تحصیل مردان اور تحصیل رستم کا اجلاس 9مارچ بروز جمعہ کو طلب کیا گیا ہے ۔ سیکرٹری اطلاعات تحصیل مردان مولانا محمد عاطف کے مطابق جمعیت علماء اسلام (ف) کا ایک اہم اجلاس 9مارچ بروز جمعہ بوقت 2بجے دوپہر بمقام جامعہ ربانیہ شوگر ملز روڈ مردان میگامارٹ میں طلب کیا گیا ہے جس میں اسلام مخالف قوتوں کے خلاف منظم صف بندی اور حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے صوبائی جماعت نے پشاور میں یکم اپریل 2018کو غلبہ اسلام کانفرنس کا جو انعقاد کیا ہے جس میں قائد ملت اسلامیہ امیر مرکزیہ مولانا فضل الرحمان خصوصی خطاب فرمائینگے ۔اجلاس میں غلبہ اسلام کانفرنس کو کامیاب بنانے کے لئے فلان بنایا جائیگا ۔ اجلاس سے جے یو آئی کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری سابق سنیٹر مولانا راحت حسین ، مرکزی نائب امیر سابق وزیر تعلیم مولانا فضل علی حقانی خصوصی خطاب فرمائینگے ۔تحصیل مردان کے امیر مولانا عاقل اور جنرل سیکرٹری قاری نیاز علی نے تمام کارکنوں سے اجلاس میں شرکت تقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر