عوامی ٹرک ڈرائیور یونین کے انتخابات ،سکندر خان صدر منتخب
نوشہرہ(بیورورپورٹ) عوامی ٹرک ڈرائیور یونین ضلع نوشہرہ کے انتخابات مکمل سکندر خان صدر، محمدطاہر خان سینئرنائب صدر، حاجی مرتضیٰ نائب صدر، جنرل سیکرٹری رضوان علی ، پریس سیکرٹری قلندر خان، جائنٹ سیکرٹری جاوید خان، آفس سیکرٹری واحد خان جبکہ پروپیگنڈہ سیکرٹری عشرت خان منتخب ہوئے اس موقع پر عوامی ٹرک ڈرائیوریونین نوشہرہ کے نومنتخب صدر سکندر خان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ٹرانسپورٹروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے اپنی تمام ترصلاحتیں بروئے کار لاؤں گا انہوں نے کہا کہ ہم ڈی پی او نوشہرہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ بھاری ٹرانسپورٹ کیلئے ٹی ایم اے یو ٹرن کی بجائے بائی پاس پر روٹ کی اجازت دی جائے انہوں نے مزید کہا کہ ہم پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتے ہیں وفاقی حکومت پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے کے فیصلے کو واپس لے۔