مہمند ایجنسی ،طالبات کا امتحانی سنٹر دوسرے علاقے میں منتقل کرنے کیخلاف مظاہرہ

مہمند ایجنسی ،طالبات کا امتحانی سنٹر دوسرے علاقے میں منتقل کرنے کیخلاف ...

مہمند ایجنسی (نمائندہ پاکستان) مہمند ایجنسی، تحصیل امبار کوتاترپ میں امتحانی سنٹر دوسرے علاقے منتقل کرنے کے خلاف جماعت ہشتم کے طالبات کا امتحان دینے سے بائیکاٹ کی دھمکی۔ قبائلی رسم ورواج کے علاوہ دور سفر کے سبب لڑکیاں نہیں جاسکتی۔ والدین کا موقف۔ قبائلی عمائدین کا اپنے سکول میں سنٹڑ دینے کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق مہمند ایجنسی تحصیل امبار کوتاترپ میں سرکاری گرلز مڈل کے زیر تعلیم جماعت ہشتم کے طالبات نے امتحانی سنٹر تحصیل پنڈیالئی مڈل سکول منتقل کرنے پر آفسوس کا اطہار کرتے ہوئے امتحان دینے سے بائیکاٹ کی دھمکی دی ہے۔ طالبات اور والدین کا موقف ہے کہ ایک طرف علاقائی رسم و رواج کے تحت بڑی لڑکیاں دوسرے علاقوں کو جانا مغیوب ہے اور طویل سفر طے کر کے امتحان دینا بھی ممکن نہیں۔ اس لئے مجبوراً کل سے شروع ہونے والے بورڈ امتحان دینے سے بائیکاٹ کرینگے۔ مقامی عمائدین ملک عزت خان، ملک صاحب خان اور دیگر نے محکمہ تعلیم حکام سے کوتاترپ کے طالبات کو ان کے سکول میں امتحانی سنٹر دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ تاکہ مذکورہ طالبات کی پڑھائی کا سلسلہ جاری رہ سکے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر