ہائیڈرو الیکٹرک ورکرزیونین کے ضمنی ڈویژنل انتخابات ،جاوید خان چیئرمین منتخب

ہائیڈرو الیکٹرک ورکرزیونین کے ضمنی ڈویژنل انتخابات ،جاوید خان چیئرمین منتخب

سخاکوٹ( نمائندہ پاکستان)واپڈا پیسکو ڈویژن درگئی میں ہائیڈرو الیکٹرک ورکرزیونین کے ضمنی ڈویژنل انتخابات میں جاوید خان کو ڈویژنل چیئرمین منتخب کرلیاگیا۔ مرحوم ڈویژنل چیئرمین گل زمین خان کے مغفرت اور ایصال ثواب کیلئے ختم القرآن اور فاتحہ خوانی کی گئی ۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ دنوں ہائیڈرویونین درگئی ڈویژن کے چیئرمین گل زمین خان وفات پاگئے تھے۔ ڈویژن درگئی کے یونین عہدیداروں جن میں جاوید خان، شاہ حسین خان، آمجد علی خان، نثار خان، گل زمین خان گلے، سرکل سوات وائس چیئرمین ملک نورزاد خان، ابراہیم خان، سپرنٹنڈنٹ احسان سہیل خان،ہاشم خان، نعیم خان، رفیع اللہ خان، شیر محمد خان، گل شیرین خان، نواب علی خان، رحمت علی خان، ڈویژنل جنرل سیکرٹری ارشاد خان، خان محمد خان، الیاس گوہر خان، اعجاز خان، ظاہر سید اور دیگر واپڈا ملازمین نے کثیر تعداد میں مرحوم کی ایصال ثواب اور مغفرت کیلئے ختم القرآن میں شرکت کی جبکہ بعد ازاں مرحوم کے خالی کردہ نشست پر واپڈا پیسکو ڈویژن درگئی میں ضمنی سلیکشن عمل میں لایاگیا۔ جس میں بالاتفاق سب ڈویژن نمبر 2درگئی کے چیئرمین جاوید خان کو ڈویژنل چیئرمین مقرر کرلیاگیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر