عوامی ورکز پارٹی عوامکی نمائندہ جماعت ہے :رازق داد خان

عوامی ورکز پارٹی عوامکی نمائندہ جماعت ہے :رازق داد خان

تورڈھیر(نمائندہ خصوصی )عوامی ورکرزپارٹی کے رہنما وسابقہ امیدوار قومی وصوبائی اسمبلی رازق داد خان کلابٹ نے کہا ہے کہ عوامی ورکرز پارٹی پاکستان کے عوام کی نمائندہ جماعت ہے جو کہ غریب عوام کے حقوق اور فلاح کیلئے ہر فورم پر آواز اٹھارہی ہے۔ عوامی ورکرز پارٹی صوابی تمام حلقوں پر اپنے امیدوار کھڑا کرینگے۔ پاکستان کے عوام اور پاکستان کی سالمیت و بقاء کیلئے عوامی ورکرز پارٹی دن دوگنی رات چوگنی عوام کی ترقی پر لگی ہوئی ہے۔ تحریک انصاف کی حکومت میں صوابی کیلئے کچھ نہیں کیا۔ صوبے میں تبدیلی کے نام پر کرپشن لوٹ مار ، جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف صوابی میں بری طرح شکست سے دوچار ہوگی۔ آئندہ انتخابات میں صوابی کے عوام عوامی ورکرز پارٹی کا ساتھ دیکر نمائندوں کو کامیاب کرینگے۔رازق داد خان نے مذید کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے صحت کارڈ کے نام پر غریب عوام کے ساتھ کھلا مزاق کیا ہے۔ غریب عوام صحت کارڈ لے کر مختلف ہسپتالوں میں ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہے جبکہ صحت کارڈ عوام کی فلاح کے بجائے سیاست دانوں کے خزانے اس رقم سے بھر رہے ہیں صحت کارڈ کے نام پر لوٹ کھسوٹ جاری ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر