ہائیکورٹ کے فیصلے پر عملدر آمد کیا جائے ،کلاس فور ملازمین

ہائیکورٹ کے فیصلے پر عملدر آمد کیا جائے ،کلاس فور ملازمین

تخت بھائی (نامہ نگار)�آل کلاس فور ایسوسی ایشن تحصیل تخت بھائی نے محکمہ ایجوکیشن کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ہائی کورٹ کے فیصلے پر فوری طور پر عمل درآمد کیا جائے ۔ عدالتی فیصلہ پر عمل نہ کر نا توہین عدالت کے زمرے میں آتاہیں۔ اس سلسلے میں کلاس فور ایسوسی ایشن تخت بھائی کا ایک اجلاس زیر صدارت امیر محمد منعقد ہو ا۔جس سے ضلع مر دان کے صدر عمرا خان چشتی ، سینئر نائب صدر ممتاز خان ، نائب صدر محمد نعیم ، پریس سیکر ٹری ظفر علی اور دیگر کے علاوہ کثیر تعداد میں شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے محکمہ تعلیم کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ ہائی کورٹ کے حکم کے روشنی میں کلاس فور ملازمین سے 24گھنٹو ں میں سے آٹھ گھنٹے ڈیوٹی لیا جائے۔ محکمہ ایجو کیشن کے اعلیٰ حکام کے بار بار چٹی اور حکم نامے کے با وجود متعلقہ سکو لوں کے پرنسپلز ، ہیڈ ماسٹر ز اور ہیڈ ٹیچروں نے ہائی کورٹ اور محکمہ ایجوکیشن کے اعلیٰ حکام کے حکم کو پا ؤں تلے روند ڈال کر کلاس فور ملازمینو ں پر اپنی من مانیاں چلا رہے ہیں۔مقررین نے دھمکی دی کہ اگر ہمارے مطالبے پر فوری طور عمل درآمد نہ کیا گیا تو ہم سر کا ری سکو لوں کو تالے لگا کر شدید احتجاج کرنے پر مجبور ہو جائینگے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر