پی ٹی آئی کے حاجی انور خان سپردخاک کردیئے گئے

پی ٹی آئی کے حاجی انور خان سپردخاک کردیئے گئے

بنوں(بیورورپورٹ)پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی رہنماء ، یونین کونسل لنڈی جالندر سے ڈسٹرکٹ ممبر ، بابائے گیس ملک حاجی انوار خان وزیر دل دورہ پڑنے سے گزشتہ انتقال کر گیا تھا انا اللہ الہ و انا اللہ راجعون ملک انوار خان مرحوم کی نماز جنازہ 7مارچ2018بوقت11بجے بمقام ابائی گاوں لنڈی جالندر میں ادا کی گئی نماز جنازہ میں PK-89کے ایم پی اے حاجی فخر اعظم ایڈوکیٹ ،ضلعی ناظم اعلیٰ ملک عرفان دُرانی ، اپوزیشن لیڈر ملک گل باز خان ، ڈسٹرکٹ ممبران ملک شکیل خان ، ملک سجاد خان زرگر ، ملک شیر علی با زخان ، ملک عصمت اللہ آمندی ، ملک سید جعفر شاہ ، ملک فیروز خان ، ملک میر شمدخان سمیت ڈسٹرکٹ اور تحصیل ممبران ، علماء کرام بیور کریٹس ، گیس کے اعلیٰ حکام پولیس اور ضلعی افسران اور علاقے کے ہزاروں عوام نے نماز جنازہ میں شرکت کی اور ان کو ابائی قبرستان میں سپر د حق کیا گیا بنوں میں ملک انوار خان کی وفات سے علاقے میں عوام میں بے چینی پائی جاتی ہے اور ان کی وفات سے و خلا پیدا ہوا ہے وہ بہت مدت کے بعد پر ہوگی ہم دعا گوہے کہ اللہ تعالیٰ ملک انوار خان مرحوم کو جنت الفردوست میں جگہ اعطاء فرمائیں اور لواحقین کو صبر جمیل عطاء فرماویں یاد رہے کہ ملک انوار خان کی وفات پر سابقہ صوبائی وزیر محنت حاجی شیر اعظم خان وزیر ٹرانسپورٹ ملک شاہ محمد خان وزیر ، وزیر اعلیٰ پرویز خٹک ، سپیکر اسد قیصر ، پی ٹی آئی کے چیئر مین عمران خان اور دیگر اعلیٰ حکام نے ان کے خاندان سے اظہار تعزیت کی ہے

مزید : پشاورصفحہ آخر