مہمند ایجنسی،موٹر کار اور چینگ چی میں ٹکر ،خاتون سمیت 3 افراد زخمی

مہمند ایجنسی،موٹر کار اور چینگ چی میں ٹکر ،خاتون سمیت 3 افراد زخمی

مہمند ایجنسی(نمائندہ پاکستان) مہمند ایجنسی، درباخیل میں موٹر کار اور چینگ چی کے درمیان تصادم۔ خاتون سمیت 3 افراد زخمی۔ زخمی افراد فوری طور پر ہسپتال منتقل ۔ تفصیلات کے مطابق مہمند ایجنسی تحصیل حلیمزئی کے علاقہ دورباخیل میں مین پشاور ٹو باجوڑ شاہراہ پر موٹر کار اور چینگ چی کے درمیان تصادم ہوا۔ جس کے نتیجے میں ایک خاتون سمیت 3 افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر ہیڈ کوارٹر ہسپتال غلنئی منتقل کر دیا گیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر