باشعور معاشرے کی تکمیل کیلئے ہنرمند طلباء لازمی جزوہیں،علامہ ظہور

باشعور معاشرے کی تکمیل کیلئے ہنرمند طلباء لازمی جزوہیں،علامہ ظہور

مظفرآباد (ڈسٹرکٹ رپورٹر)انجمن طلباء اسلام کے زیر اہتمام بوائز انٹر کالج رحیم کوٹ میں ’’طلباء کا معاشرے میں کردار ‘‘ کے عنوان سے منعقدہ سیمینار منعقد ہوا ، سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے علامہ ظہور احمد چشتی نے کہا کہ باشعور معاشرے کی تکمیل کے لئے باشعور اور ہنر مند طلباء لازمی جز ہیں ، طلباء کی تعلیم کے ساتھ ساتھ تربیت و کردار سازی پر بھی توجہ دینے کی ضرورت ہے موجودہ تعلیمی نظام میں بے پناہ خرابیاں ہیں جنہیں درست کئے بغیر طلباء کی بہتر رہنمائی نہیں کی جاسکتی، سیمینار سے سید جمال گیلانی ، کلیم ناز ، قلب فہیم اعوان ، محمد حماد الرحمان جامی ایڈووکیٹ نے بھی خطاب کیا ، اور امتحانات کے بعد سپورٹس فیسٹول کا اعلان کیا گیا اس موقع پر انجمن طلباء اسلام کٹکیر کی یونٹ کی تشکیل کی گئی اور ممبر سازی کرنے کے حوالے سے مہم شروع کئے جانے کا بھی اعلان کیا گیا ، سیمینار میں موجودہ تعلیمی نظام میں غیر نصابی سرگرمیوں کو ختم کرنے پر افسوس کا اظہار کیا گیا اور تعلیمی اداروں کے اندر نصابی غیر نصابی سرگرمیوں کو شروع کرنے پر زور دیا گیا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر