اٹک،دارالامان میں خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے تقریب کاانعقاد

اٹک،دارالامان میں خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے تقریب کاانعقاد

اٹک (نمائندہ پاکستان)دارالامان میں خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے تقریب منعقد کی گئی،جس میں ملک ارشد اعوان،چےئرمین ضلعی بیت المال کمیٹی اٹک،محمد اکرم مرزا،ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفےئر،محترمہ خالدہ مسرت رانا،صدر مسلم لیگ(ن) برائے خواتین اٹک،صوفیہ صباحت،ممبر الھدیٰ ویلفےئر ٹرسٹ برائے خواتین اٹک نے شرکت کی ہے،تقریب کی صدارت میڈم عائشہ کرن ،انچارج دارالامان نے کی ہے،اس موقع پر رہائشی خواتین کو تعائف دیئے گئے اور خواتین کے لئے مخصوص کردہ جگہ برائے نماز کا افتتاح کیا گیااور مرد حضرات کے لئے جگہ برائے نماز کا افتتاح ملک ارشد اعوان صاحب نے اپنے دست مبارک سے سرخ فیتہ کاٹ کر کیاہے، افتتاحی دعا کے بعد مٹھائی تقسیم کی گئی اور ملک ارشد اعوان صاحب نے انچارج دارالامان کی خواتین کے حوالے سے فلاح و بہبود اور خدمات کی حوصلہ افزائی کی ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر