آئندہ الیکشن میں بھی ن لیگ تاریخی کامیابی حاصل کریگی،حنیف منہاس ایڈووکیٹ

آئندہ الیکشن میں بھی ن لیگ تاریخی کامیابی حاصل کریگی،حنیف منہاس ایڈووکیٹ

مظفرآباد( ڈسٹرکٹ رپورٹر) سینٹ الیکشن میں مسلم لیگ ن کی بھاری اکثریت سے کا میابی حق و سچ کی فتح ہے پاکستان کے آمدہ الیکشن میں بھی مسلم لیگ ن بھر پور کا میابی حاصل کر ے گی وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان کشمیری قوم کے حقیقی تر جمان ہیں پارٹی قائد نواز شریف کا پیغام گھر گھر پہنچا کر دم لیں گے یہ بات مسلم لیگ ن حلقہ کوٹلہ1کے راہنما معروف قانون دان حنیف منہاس ایڈووکیٹ نے اپنے ایک بیان میں کہی انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن تمام تر مشکلات کے باوجود عوام کے دلوں میں بستی ہے آزاد کشمیر میں مسلم لیگ ن عوامی مسائل حل کرنے میں اپنی تمام تر توانائی کر رہی ہے نورین عارف کوٹلہ کے عوام کو ان کے حقوق ان کی دہلیز پر فراہم کرنے کیلئے سر گرم ہیں حنیف منہاس ایڈووکیٹ نے مزید کہاکہ کوٹلہ مسلم لیگ ن کا گڑھ بن چکا ہے یونین کونسل بھیڑی مسلم لیگ ن کے شیر وں سے بھری ہوئی ہے سینٹ الیکشن میں بھر پور کامیابی حق و سچ کی فتح ہے ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر