چکوال،تین ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک شخص قتل،ملزمان فرار

چکوال،تین ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک شخص قتل،ملزمان فرار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر) قصبہ جنگا تھانہ صدر کے علاقے میں تین نامعلوم ڈاکوؤں نے فائرنگ کر کے ایک شخص کو قتل کردیا اور ان سے رقم بھی چھین کر فرار ہوگئے۔ محمد شبیر ولددلیل خان نے پولیس کو بتایا کہ وہ اور مقتول امجد اقبال ولد غلام حسن بٹیر کا شکار کر کے واپس آرہے تھے اور جب قصبہ جنگا کے قریب غیر آباد جگہ پر پہنچے تو وہاں سے موٹر سائیکل پر سوار تین افراد آئے انہوں نے پستول نکال لیا اور سب کچھ حوالے کرنے کا کہا۔ ڈاکوؤں نے تمام رقم چھین لی اس دوران امجد اقبال نے مزاحمت کی تو انہوں نے فائر مار کر اسے موقع پر ڈھیر کر دیا۔ صدر پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کر کے نامعلوم ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے جو رات کے اندھیرے میں فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔