ضلع کونسل کے دروازے عوام کیلئے ہروقت کھلے ہیں،سرداروقار

ضلع کونسل کے دروازے عوام کیلئے ہروقت کھلے ہیں،سرداروقار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مظفرآباد( ڈسٹرکٹ رپورٹر )ایڈمنسٹریٹرضلع کونسل سرداروقارحسین نے کہاہے کہ ضلع کونسل عوامی خدمت کا ادارہ ہے اور اس ادارہ کے دروازے ہمہ وقت عوام کے لئے کھلے ہیں،محکمہ میں مثبت اصلاحات لاکر عوامی توقعات پر پورا اترنے کی بھرپورکوشش کر رہے ہیں۔وہ گزشتہ محکمانہ اجلاس کی صدارت کررہے تھے ۔اس موقع پرچیف آفیسر خورشید کیانی، راجہ فیصل ودیگر آفیسران نے ایڈمنسٹریٹر کو محکمانہ امور پر بریفنگ دی اور بتایاکہ ضلع کونسل اپنے محدودوسائل کے ساتھ کام کررہاہے تاہم عوامی مسائل کے حل کے لئے فنڈز کی کمی کی رکاوٹیں درپیش ہیں۔ ایڈمنسٹریٹرضلع کونسل سرداروقارحسین نے کہاکہ انہوں نے وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمدفاروق حیدر خان سے باجابطہ طورپر فنڈز کے حوالہ سے تحریک کردی ہے اور وزیراعظم نے کمال شفقت اور خصوصی دلچسپی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ضلع کونسل کے فنڈز میں مذیداضافہ پر آمادگی ظاہر کی ہے اور توقع ہے کہ بہت جلد ضلع کونسل کو فنڈز فراہم کردئے جائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ ضلع کونسل وزیراعظم راجہ فاروق حیدرخان کے ویژن کے مطابق عوامی مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے ۔انہوں نے کہاکہ محکمہ کے زیرکار تمام منصوبوں کو مکمل کیا جائے گا اور مذید منصوبوں کی تعمیر کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔