کراچی ،شہر کے مختلف علاقوں سے 2 افراد کی لاشیں برآمد

کراچی ،شہر کے مختلف علاقوں سے 2 افراد کی لاشیں برآمد

کراچی (کرائم رپورٹر)شہر کے مختلف علاقوں سے 2 افراد کی لاشیں ملیں ، پولیس نے کارروائیوں کے دوران4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق اورنگی ٹاون سیکٹر ساڑھے گیارہ میں گھر سے چوبیس سالہ دانش کی پھندا لگی لاش ملی۔ عیسی نگری میں واقع اون سینٹر کے قریب سے ایوب نامی شہری کی لاش ملی۔ایس پی اورنگی عابد بلوچ کے مطابق پاکستان بازار پولیس نے ڈسکو موڑ کے قریب کارروائی کرکے دو ملزمان شہزاد عالم اور فیصل رحمان کو گرفتار کرلیا۔ کارروائی کے دوران گرفتار ملزمان کا ساتھی ارمان حسین فرار ہوگیا۔۔ ملزمان کے قبضے سے منشیات اور سٹے کی پرچیاں برآمد کرلیں۔ پی آئی بی کالونی پولیس نے کارروائی کے دوران منشیات فروش ندیم کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضے سے منشیات برآمد کرلی۔ ٹیپو سلطان پولیس نے کارروائی کرکے ملزم خالصتان رحمان کو گرفتار کرکے منشیات برآمد کرلی۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر