بھینس کالونی ، پراسیسنگ زون میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا
کراچی (کرائم رپورٹر)کراچی کے علاقے بھینس کالونی میں پراسیسنگ زون میں واقع خالی پلاٹ میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا۔فائر بریگیڈ کی 6 گاڑیوں نے آگ پر قابو پایا۔تفصیلات کے مطابق بھینس کالونی میں ایکسپورٹ پروسیسنگ زون سیمتصل ڈیری فارم کے خالی پلاٹ پر کچرے مِیں آگ لگی آگ دن میں لگی جو دیر رات تک قابو میں نہ آسکی۔دھوں کے باعث قریب واقع بھینسوں کے باڑے میں موجود بھینوں کی حالت غیر ہوگی باڑے کے مالک کا کہنا ہے دھویں سے کئی بھینس اندھی ہوگئی ہیں۔فائر بریگیڈ کی 6 گاڑیوں نے کءِی گھنٹوں کی کوشش کے بعد آگ پر قابو پالیا۔علاقہ مکینوں نے فائربریگیڈ اور سندھ حکومت کے خلاف احتجاج بھی کیا ۔