شیخ محمد اشتیاق کے انتقال پر گورنر سندھ کا اظہار افسوس

شیخ محمد اشتیاق کے انتقال پر گورنر سندھ کا اظہار افسوس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی( اسٹاف رپورٹر) گورنر سندھ محمد زبیر نے نواب برادرز اسٹیل ملز اور اتحاد اسٹیل انڈسٹریز کے چیئر مین معروف صنعت کار شیخ محمد اشتیاق کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ شیخ محمد اشتیاق نے اسٹیل انڈسٹریز کے فروغ اور فعالیت کے لئے نمایاں خدمات انجام دیں ، ہمیشہ قومی ترقی وخوشحالی کے وژن پر گامزن رہے ۔ انہوں نے کہا کہ شیخ محمد اشتیاق ملنسار ، خوش اخلاق ، قومی درد اور ملک کو عصر حاضر کے مطابق ترقی کرتا دیکھنے کے لئے ہمیشہ کوشاں رہے ، ان کے انتقال سے ملک ایک محب وطن انسان سے محروم ہوگیا ہے قوقی ترقی میں دی جانے والی ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔ گورنر سندھ نے مرحوم کی مغفرت ، درجات کی بلندی اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا بھی کی ۔