پاکستان کے نظام کیخلاف سازش ہو رہی ہے، واجد ضیا نے اپنی تنخواہ کیلئے جھوٹ بولا، کیپٹن صفدر

پاکستان کے نظام کیخلاف سازش ہو رہی ہے، واجد ضیا نے اپنی تنخواہ کیلئے جھوٹ ...
پاکستان کے نظام کیخلاف سازش ہو رہی ہے، واجد ضیا نے اپنی تنخواہ کیلئے جھوٹ بولا، کیپٹن صفدر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما کیپٹن (ر)صفدرنے کہاہے کہ پاکستان کے نظام کے ساتھ سازش ہورہی ہے،دعاہے ملک کیخلاف سازش کامیاب نہ ہو،نظام بچے گا ےاتوپاکستان بچے گا ۔
احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیپٹن (ر)صفدرنے کہا کہ28جولائی کے متنازع فیصلے نے عدلیہ کی ساکھ پرسوالیہ نشان لگادیا،ان کا کہناتھا کہ واجدضیاسرکاری ملازم ہے جواپنی نوکری کی حفاظت زیادہ کررہا ہے، واجدضیا ریٹائرمنٹ کے بعدمستقبل کی راہیں ہموارکررہے ہیں۔
ان کا کہناتھا کہ واجدضیاجیسے لوگوں کی گواہی پرقوم کویقین نہیں،پاناما جے آئی ٹی سربراہ نے اپنی تنخواہ کیلئے جھوٹ بولا، واجدضیانے اپنے عزیزکونوازنے کیلئے قومی خزانے کونقصان پہنچایا۔
مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما کا کہناتھا کہ نیب کومطلوب افرادجے آئی ٹی میں بیٹھے ہیں،وہ کیاانکوائریاں کریں گے،جے آئی ٹی کی بنیادپربننے والے مقدمے نے ملکی ترقی کاعمل روکا۔