جے آئی ٹی سربراہ واجد ضیا احتساب عدالت پہنچ گئے

جے آئی ٹی سربراہ واجد ضیا احتساب عدالت پہنچ گئے
جے آئی ٹی سربراہ واجد ضیا احتساب عدالت پہنچ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیا ایون فیلڈ ضمنی ریفرنس میں بیان ریکارڈ کرانے کیلئے احتساب عدالت پہنچ گئے ،واجد ضیا 3 صندوقوں میں جے آئی ٹی رپورٹ اور دستاویزات لے کر آئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق نیب کے آخری گواہ جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیاءآج اپنا بیان قلمبند کرائیں گے۔ بیان قلمبند ہونے پر مریم نواز اور کیپٹن صفدر کے وکیل امجد پرویز واجد ضیاءپرجرح کریں گے۔ نوازشریف کے وکیل خواجہ حارث 13 مارچ کو واجد ضیاءپرجرح کریں گے جب کہ واجد ضیاءکے بعد صرف نیب کے تفتیشی افسررہ جائیں گے اورتفتیشی افسرکا بیان سب سے آخرمیں قلمبند کیا جائے گا۔