پی ایس ایل ،آج لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈجبکہ کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹر آپس میں ٹکرائیں گی

پی ایس ایل ،آج لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈجبکہ کراچی کنگز اور کوئٹہ ...
پی ایس ایل ،آج لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈجبکہ کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹر آپس میں ٹکرائیں گی

  


دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن میں آج دو میچ کھیلے جائیں گے جن میں سے پہلا میچ اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز جبکہ دوسرا مقابلہ کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ائیٹر کے درمیان ہو گا ۔پہلے مقابلے میں لگاتار ناکامیوں کا شکار لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ شام ساڑھے چار بجے مد مقابل ہوں گے۔دونوں ٹیموں کے درمیان اس سے قبل کھیلے گئے میچ میں یونائیٹڈ کو سپر اوور میں فتح ملی تھی۔ دِن کے دوسرے میچ میں کراچی کنگز کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا چیلنج درپیش ہوگا۔ سپر لیگ کے اس سپر مقابلے کے لئے میدان رات 9 بجے سجے گا۔ پی ایس ایل تھری میں کراچی کنگز کی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو انیس رنز سے ہرا چکی ہے۔

مزید : کھیل /PSL /PSL Expert Opinion