چترال سے دیر جانے والی گاڑی دریا میں جاگری، 6 افراد جاں بحق

چترال سے دیر جانے والی گاڑی دریا میں جاگری، 6 افراد جاں بحق
چترال سے دیر جانے والی گاڑی دریا میں جاگری، 6 افراد جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور / چترال / رحیم یار خان(ڈیلی پاکستان آن لائن) چترال سے دیر جانے والی گاڑی دریا میں گرنے سے6 افراد جاں بحق جبکہ لاہور اوررحیم یار خان میں ٹریفک حادثات کے نتیجے میں 2 بچوں سمیت 5 افراد چل بسے۔
چترال سے دیر جانے والی گاڑی تیز رفتاری کے باعث مخالف سمت سے آنے والی کار سے ٹکر ا کر ڈیڑھ ہزار فٹ کی گہرائی سے ایون گاؤں کے سامنے دریا میں جاگری، جس کے نتیجے میں کار سوار6 افراد جاں بحق ہوگئے، 4 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں جن میں ڈرائیور تنویر، سمیع الرحمن، نظام الدین، زوجہ نظام الدین شامل ہیں جبکہ مفتی محمود اور 4 سالہ فہیم الدین کی لاشیں تاحال نہیں مل سکیں۔
ادھر لاہور میں نواب ٹاؤن کے علاقے میں کار بے قابو ہو کر سڑک کی دوسری جانب جانے والی 2 کاروں سے جا ٹکرائی جس کے نتیجے میں 50 سالہ اقبال موقع پر جاں بحق جبکہ 38 سالہ شوکت کھوکھر، 55 سالہ نامعلوم شخص اور 37 سالہ اعظم شدید زخمی ہوگئے۔
دوسری جانب رحیم یار خان میں کراچی سے لاہور جانے والے 2 ٹریلر اوور ٹیکنگ کے دوران آگے جانے والے ٹریلر سے ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں ڈرائیور موقع پر جاں بحق ہوگیا، دوسرے حادثے میں اڈا رشید آباد کے نزدیک تیزرفتار کار بے قابو ہوکر گنے سے لوڈ کھڑی ٹریکٹر ٹرالی سے جاٹکرائی جس کے نتیجے میں 2 سالہ صائم اور 5 سالہ محمد عبداللہ موقع پرہی ہی چل بسے جبکہ ٹریلر اور کار ڈرائیور موقع سے فرار ہوگئے۔