والدہ سے ملاقات کے لیے حاضری سے استثنا کی درخواست دی تھی ،چند دنوں کا استثنیٰ بھی نہیں دیا گیا :مریم نواز

Mar 08, 2018 | 11:00 AM

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ بیگم کلثوم نواز کے دوبارہ سکین ہوئے ہیں جن کے مطابق انہیں کینسر دوبارہ نکل آیا ،اس صورت حالت کے باعث ہم چند دنوں کے لیے لندن جانا چاہتے تھے لیکن ہمیں نہیں جانے دیا گیا ۔احتساب عدالت کے باہر میڈ یا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز بیگم کلثوم نواز کے مزید علاج کے لیے مشورہ کرنا چاہتے تھے اس لیے ہم نے چند دنوں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست کی تھی جو قبول نہیں کی گئی جس کے باعث نواز شریف اپنی بیگم سے نہیں مل سکے ۔انہوں نے کہا کہ خواتین کسی بھی حیثیت میں ہوں ان کا احترام کریں ۔

مزیدخبریں