ایل ڈی اے سٹی ازخودنوٹس کی سپریم کورٹ میں سماعت، سعدرفیق 10مارچ کوعدالت طلب
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سپریم کورٹ آف پاکستان نے پیراگون سٹی کے معاملے پر وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق کو 10 مارچ کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔
سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیف جسٹس کی سربراہی میں ایل ڈی اے سٹی ازخود نوٹس کیس کی سماعت تین رکنی بینچ نے کی۔ دوران سماعت پیراگون سٹی کے نمائندے ریاض مجید عدالت میں پیش ہوئے ۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ عدالت نے ملازمین کو نہیں بلایا بلکہ مالکان کو بلایا تھا، خواجہ سعد رفیق کو 10 مارچ کو بلائیں اور وہ آکر بتائیں کہ ان کا پیراگون کمپنی سے کیا تعلق رہا ہے۔ عدالت نے نیب کے تفتیشی افسر کو بھی طلب کرلیا اور کہاکہ کس قانون کے تحت ایل ڈی اے سٹی کا ماڈل بنایا گیا؟ نیب کے تفتیشی افسر تحریری طور پر آگاہ کریں۔