اسلام آبادہائیکورٹ:ملی مسلم لیگ کی رجسٹریشن سے متعلق درخواست منظور

اسلام آبادہائیکورٹ:ملی مسلم لیگ کی رجسٹریشن سے متعلق درخواست منظور
اسلام آبادہائیکورٹ:ملی مسلم لیگ کی رجسٹریشن سے متعلق درخواست منظور

  


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نے ملی مسلم لیگ کی رجسٹریشن سے متعلق درخواست منظورکرلی اور الیکشن کمیشن کے حکم کوکالعدم قراردیتے ہوئے درخواست الیکشن کمیشن کو منتقل کردی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے گزشتہ سماعت پر ملی مسلم لیگ کی رجسٹریشن سے متعلق فیصلہ محفوظ کیا تھا،جسٹس عامر فاروق نے فیصلہ سناتے ہوئے ملی مسلم لیگ کی رجسٹریشن سے متعلق درخواست منظور کر لی اور الیکشن کمیشن کے حکم کو کالعدم قرار دے دیا۔عدالت نے حکم نامے میں درخواست الیکشن کمیشن کو منتقل کردی۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد