آشیانہ کنٹریکٹ دینے میں ایل ڈی اے کی باقاعدہ ٹیم شامل تھی: احد چیمہ کے انکشافات

آشیانہ کنٹریکٹ دینے میں ایل ڈی اے کی باقاعدہ ٹیم شامل تھی: احد چیمہ کے ...
آشیانہ کنٹریکٹ دینے میں ایل ڈی اے کی باقاعدہ ٹیم شامل تھی: احد چیمہ کے انکشافات

  


لاہور(آئی این پی) آشیانہ اقبال ہاﺅسنگ سکیم کیس میں بڑی پیشرفت، گرفتار سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ سے تحقیقات میں مزید اہم انکشافات۔احد چیمہ نے کہا ہے کہ آشیانہ کنٹریکٹ دینے میں ایل ڈی اے کی باقاعدہ ٹیم شامل تھی۔تفصیلات کے مطابق سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کے انکشافات کی روشنی میں ایل ڈی اے ٹیم کی نیب میں پیشی ہوئی۔ ٹیم نے آشیانہ اقبال ہاسنگ سکیم کیس کے حوالہ سے تفصیلات جمع کرائیں۔ کمیٹی میں چیف انجینئر اسرار سعید، چیف میٹرو پلانر وحید بٹ، سٹریٹجی پلاننگ یونٹ کے سربراہ بلال قدوائی سمیت دیگر افسر شامل تھے۔

یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور