سوتیلی ماں کی آشنا سے ملکر 9 سالہ بیٹے کو قتل کرنے کی کوشش، گلا دبا کر پل سے پھینک دیا

سوتیلی ماں کی آشنا سے ملکر 9 سالہ بیٹے کو قتل کرنے کی کوشش، گلا دبا کر پل سے ...
سوتیلی ماں کی آشنا سے ملکر 9 سالہ بیٹے کو قتل کرنے کی کوشش، گلا دبا کر پل سے پھینک دیا

  


لاہور (ویب ڈیسک)شمالی چھاﺅنی کے علاقہ میں سوتیلی ماں نے آشنا کے ساتھ مل کر9سالہ بیٹے کو قتل کرنے کی کوشش کی اور اسے گلا دبا کر اوور ہیڈ برج سے نیچے پھینک دیا۔ بیٹا معاذ معجزانہ طور پر بچ گیا۔پولیس نے ماں اور اس کے آشنا کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق شمالی چھاﺅنی کے علاقے الفیصل ٹاﺅن میں9سالہ معاذ سوتیلی ماںعطیہ کے ساتھ رہائش پذیر تھا۔ جس کا باپ شاہد اٹلی میں ملازمت کرتا ہے۔ شاہد نے پہلی بیوی کو طلاق دے کر عطیہ سے دوسری شادی کررکھی تھی۔ ان کے گھرکے سامنے خرم نامی لڑکا رہائش پذیر تھا جس کے عطیہ کے ساتھ تعلقات تھے۔ شاہد اٹلی سے واپس آیا تو معاذنے اپنے باپ کو ماں کے خرم سے تعلقات بارے شکایت کی، عطیہ اوراس کے شوہر کے درمیان شدید جھگڑاہوا تھا۔ عطیہ نے اپنے دل میں رنجش رکھی اور اپنے آشناخرم کو کہا کہ اس کے سوتیلے بیٹے معاذ کو ٹھکانے لگا دے۔جس پر خرم نے معاذ کو موٹر سائیکل پر بٹھایا اور اسے بھٹہ چوک کے قریب اوور ہیڈبرج پر لے گیا۔ جہاں معاذ کا گلا دبا کربے ہوش کر کے برج سے نیچے پھینک دیا، لیکن معجزاتی طور پہ معاذ بچ گیا۔ جس کو لوگوں نے دیکھ کر گھر پہنچایا دیا۔

یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

معاذ کے چچا اور دوسرے رشتہ داروں نے 15 پر کال کر کے پولیس کو اطلاع دی۔ جس پر پولیس موقع پر پہنچی تو معاذ نے پولیس کو تمام واقعہ سے آگاہ کیا۔ معاذ کے رشتہ داروں نے بدنامی کے ڈر سے معاملہ کو چھپانے کی کوشش کی اور اس واقعہ میں خرم کے ملوث ہونے سے ا نکاری ہو گئے۔مگر پولیس نے خرم اور عطیہ کو بھی حراست میں لے کر مقدمہ درج کر لیا ہے۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور