شریف خاندان کیخلاف ریفرنسز کی سماعت کرنے والے احتساب عدالت کے جج کی مدت ملازمت میں 3 سال کی توسیع، نوٹیفکیشن جاری

شریف خاندان کیخلاف ریفرنسز کی سماعت کرنے والے احتساب عدالت کے جج کی مدت ...
شریف خاندان کیخلاف ریفرنسز کی سماعت کرنے والے احتساب عدالت کے جج کی مدت ملازمت میں 3 سال کی توسیع، نوٹیفکیشن جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)شریف خاندان کیخلاف نیب ریفرنسز کی سماعت کرنے والے احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی مدت ملازمت میں 3 سال کی توسیع کردی گئی ،وزارت قانون نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز چیف جسٹس ثاقب نثار نے احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کے مدت ملازمت میں توسیع نہ ہونے پر سیکرٹری قانون سے برہمی کا اظہار کیا تھا۔سیکرٹری قانون نے اعلیٰ عدلیہ کو یقین دہانی کرائی تھی کہ 12مارچ سے قبل نوٹیفکیشن جاری کردیاجائے گا۔
حکومت نے احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی مدت ملازمت میں 3 سال کی توسیع کردی ہے ،جج محمدبشیرکی مدت میں 13مارچ 2018 سے 13مارچ 2021تک توسیع کی گئی ہے۔
صدرمملکت نے ڈیپوٹیشن پربطورجج احتساب عدالت 3سال توسیع دی،وزارت قانون نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔