مسلم لیگ ن کی پنجاب میں ”عوامی رابطہ مہم“ حمزہ شہباز کے سپردکردی گئی

مسلم لیگ ن کی پنجاب میں ”عوامی رابطہ مہم“ حمزہ شہباز کے سپردکردی گئی
مسلم لیگ ن کی پنجاب میں ”عوامی رابطہ مہم“ حمزہ شہباز کے سپردکردی گئی

  


لاہور (ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت نے پنجاب میں ”عوامی رابطہ مہم“ حمزہ شہباز کے سپرد کردی۔ روزنامہ ایکسپریس کے مطابق آئندہ عوامی جلسوں کے انتظامات حمزہ شہباز شریف کی نگرانی میں ہوں گے، اس سلسلے میں انہوں نے قیادت کے کہنے پر عوام کی بھرپور شرکت کے لئے مقامی سطح پر عوامی رابطہ مہم تیز کردی ہے جبکہ پنجاب بھر میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی جلد تکمیل کا بیڑا بھی اٹھالیا ہے، حمزہ شہباز علاقائی سطح پر لیگی ورکرز سے ملاقاتیں بھی کریں گے اور ان کے ساتھ عوامی مسائل اور ان کے فوری حل پر صلاح مشورے ہوں گے۔

یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور