12 سالہ بچی زیادتی کے بعد گلا دبا کر قتل ،نعش خالی جھگی سے برآمد
اسلام آباد (ویب ڈیسک) تھانہ گولڑہ کے علاقے سیکٹر ایف بارہ میرا جعفر کی کچی آبادی سے 12 برس کی بچی کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد گلا دبا کر قتل کردیا گیا۔ معصوم بچی کی نعش کچی آبادی میں واقع ایک خالی جھگی میں پڑی ہوئی چار پائی سے برآمد ہوئی۔ واقعہ کی اطلاع پر پولیس نے بچی کی نعش قبضے میں لے کر پمز ہسپتال کے مردہ خانے میں رکھوادی ہے۔
روزنامہ خبریں کے مطابق بدھ کے روز چنیوٹ سے تعلق رکھنے والی 12 سالہ نسرین بی بی ولد محمد عادل کی نعش گلی نمبر 8 کے سامنے سیکٹر ایف بارہ میراجعفر کچی آبادی سے برآمد ہوئی۔ بچی کی نعش ایک خالی جھگی کے اندر چارپائی پر پڑی ہوئی تھی۔ ”ٹی این ایس“ نے موقع پر پہنچنے والے ڈیوٹی آفیسر اے ایس آئی محمد حنیف سے رابطہ کیا تو انہوں نے بتایا کہ بچی کے گلے پر زخم کے نشانات موجود ہیں، جس سے لگتا ہے کہ اسے گلا دبا کر قتل کیا گیا ہے۔
یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں
پولیس ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ معصوم بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کیا گیا ہے تاہم پولیس نے مقتولہ کی نعش پوسٹ مارٹم کے لئے پمز ہسپتال کے مردہ خانے میں رکھوادی ہے اور تحقیقات شروع کردی ہے۔